26 جنوری ، 2022
لاہور میں دو روز قبل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیج دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ زیر حراست تین ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔