عاطف اسلم کی اہلیہ کا پی ایس ایل 7 کے ترانے میں اہم کردار

مجھے معلوم تھا کہ سارہ کی جانب سے ان سے شادی کرنے کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس لاجواب ہے، عاطف__فوٹو: انسٹاگرام
 مجھے معلوم تھا کہ سارہ کی جانب سے ان سے شادی کرنے کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس لاجواب ہے، عاطف__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ 'آگے دیکھ' دو روز قبل جاری کیا گیا جس میں  گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل 7 کے گانے میں عاطف کی اہلیہ سارہ بھروانا نے بھی اہم کردار ادا کیا؟

جی ہاں آفیشل ترانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم کی اسٹائلنگ اور ان کا لُک سارہ بھروانا کی جانب سے ترتیب دیا گیا جس کا انکشاف عاطف اسلم نے خود اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

عاطف اسلم نے اپنے لُک کی کچھ تصاویر شیئر کیں اور مداحوں کی جانب سے محبت کے اظہار  پر  شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ میری اسٹائلنگ سارہ نے کی ہے۔

گلوکار نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ سارہ کے پاس ان سے شادی کے انتخاب کے علاوہ تمام فیشن سینس لاجواب ہے۔

اس سے قبل ترانے کے ریلیز ہوتے ہی صارفین نے جہاں آگے دیکھ میں عاطف اور آئمہ کی تعریف کی وہیں عاطف اسلم کی اسٹائلنگ اور لباس کے بھی خاصے چرچے رہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب عاطف اسلم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے ترانہ گایا ہے جب کہ ایونٹ کے آغاز کے 3 سیزنز میں علی ظفر  نے آفیشل ترانے گائے تھے جو آج بھی مقبول ہیں۔

مزید خبریں :