26 جنوری ، 2022
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی کی سالی کا انتقال ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کی پی ایس ایل سیون میں شرکت نجی مصروفیات اور صحتیابی پر منحصر ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی میڈیا ٹیم کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ ان کی سالی کا انتقال ہوگیا ہے ۔
شاہد آفریدی گزشتہ رات سے کمر کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہیں، اور انہوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 6 میں بھی شاہد آفریدی نے انجری کے باعث ملتان سلطانز کے میچز سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔