پاکستان
Time 27 جنوری ، 2022

کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ایم کیوایم کارکن سپرد خاک

کراچی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

نماز جنازہ میں ایم کیوایم کے رہنما، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے وفد اور بڑی تعداد میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے شرکت کی۔

 ایم کیو ایم کے کارکن محمد اسلم کی  نماز جنازہ میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی سمیت رابطہ کمیٹی،کارکنوں، مسلم لیگ ن اور عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کے علاوہ  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

 نماز جنازہ کراچی کے علاقے نصیر آباد شاہراہ پاکستان پر ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا جمیل راٹھور نے پڑھائی ۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ، نماز جنازہ کے وقت واٹر پمپ سے عائشہ منزل تک جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا جسے نماز جنازہ کے بعد کھول دیا گیا، محمداسلم کی تدفین شاہ محمد شاہ قبرستان میں کی گئی ۔

مزید خبریں :