پاکستان
Time 27 جنوری ، 2022

ڈکیتی اور خاتون سے مبینہ بد سلوکی، سی پی او نے متاثرہ خاتون کو پیسے کیوں دیے؟

فیصل آباد میں کار سوار فیملی سے ڈکیتی اور خاتون سے مبینہ بد سلوکی کیس میں سی پی او کی جانب سے متاثرہ خاتون کو پیسے دینے کی وجہ سامنے آگئی۔

جیونیوز کے دوبارہ رابطہ کرنے پر سی پی او نے کہا کہ انہوں نے نیک نیتی سے غریب خاندان کو  پیسے دیے، اب آپ کی مرضی اس کو جو رنگ دیں۔

فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کےعلاقے تاندلیانوالہ میں پانچ ماہ قبل کار سوار فیملی سے ڈکیتی اور خاتون سےمبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا لیکن متاثرہ خاندان کے مطابق اُس وقت پولیس نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیاتھا۔

کچھ دن پہلے پولیس کارروائی کےدوران ڈکیت گینگ پکڑا گیا تو ملزمان نے متاثرہ خاندان سے مبینہ طور پر صرف ڈکیتی کا اعتراف کیا جس پر پولیس نے خاتون اور  اس کے شوہر سے رابطہ کیا۔

21جنوری کو متاثرہ خاتو ن نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایاتھاکہ اُس کےساتھ جنسی زیادتی ہوئی لیکن بعد میں خاتون نے جنسی زیادتی کے اپنے بیان کا مطلب بدسلوکی قرار دے دیا۔

22جنوری کو ہی سی پی او غلام مبشر نے بھی پریس کانفرنس میں خاتون سے جنسی زیادتی کی تردید کی۔پریس کانفرنس میں ہی سی پی ا و نے بتایا کہ انہوں نے متاثرہ خاندان کی مالی مدد بھی کی  ہے۔

جیونیوز کے رابطہ کرنے اور مالی مدد کے سوال کے جواب میں سی پی او نے کہا کہ انہوں نے نیک نیتی سے غریب خاندان کو پیسے دیے، اب آپ کی مرضی اس کو جو رنگ دیں۔

سی پی او کا مزید کہنا تھا کہ عدنان نامی شخص کے ڈیرے سے گرفتار چار ملزمان کو 29 جنوری کو  عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائےگی۔

مزید خبریں :