6 دنوں میں ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والا چور چوتھی بار پکڑا گیا

امریکا میں 6 دنوں کے دوران ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والا چور چوتھی کوشش میں ناکام، پولیس نے گرفتار کرلیا —فوٹو: فائل
امریکا میں 6 دنوں کے دوران ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والا چور چوتھی کوشش میں ناکام، پولیس نے گرفتار کرلیا —فوٹو: فائل 

امریکا میں 6 دنوں کے دوران ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والا چور چوتھی کوشش میں ناکام، پولیس نے گرفتار  کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے چیری ہل میں 10 سے 16 جنوری کے دوران گھریلوں اشیاء کے ایک ہی اسٹور کو 3 بار لوٹنے والے چور کو پولیس نے آخر کار گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق نیو جرسی میں77 سالہ اوگی لوپیز  اسٹور کے مالک  جو اپنے بیٹے کے ساتھ  رہتے ہیں، 34 سالہ ٹریوس بلو نامی شخص نے ان کے بڑھاپے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے  اسٹور کو 3 بار لوٹا۔

تاہم چوتھی بارجب وہ چوری کرنے آیا تو اس بار  ناکام رہا او روہاں موجود سادہ لباس کپڑوں میں ملبوس  پولیس آفسر کے ہاتھ لگ گیا۔

 البتہ چور کی گرفتاری میں مدد کرنے کے دوران  اسٹور کے مالک کا بیٹا ٹخنا ٹوٹنے کی وجہ سے زخمی بھی ہوا۔

مزید خبریں :