دوسروں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ہزاروں روپے کمانے والا شخص

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں ماہر ویٹر کے طور پر کام کرتے ہیں اور امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔ —فوٹو: دی سن
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں 'ماہر ویٹر' کے طور پر کام کرتے ہیں اور امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔ —فوٹو: دی سن

شاپنگ کےدوران یا سنیما کی ٹکٹ خریدتے  وقت  ایک چیز جس سے ہمیں  شدید نفرت ہے ، وہ ہے لمبی قطار میں کھڑا ہونا،کیونکہ یہ ایک مشکل اور صبر والا کام  ہے۔

تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک ایسا شخص بھی ہے جس نے دوسروں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کو اپنا پیشہ بنالیا ہے۔

جی ہاں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں 'ماہر ویٹر' کے طور پر کام کرتے ہیں اور امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔

فریڈی عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ 20 پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں۔—فوٹو: فائل
فریڈی عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ 20 پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد معاوضہ وصول کرتے ہیں۔—فوٹو: فائل 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریڈی عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ 20 پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد  معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فریڈی ایک تاریخی افسانہ نگار ہیں البتہ وہ گزشتہ 3 سال سے اپنے فارغ وقت میں لوگوں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پیسہ کمارہے ہیں۔

فریڈی کا کہنا ہے کہ ان کے زیادہ تر کلائنٹ امیر لوگ ہیں جن کے پاس  خود قطاروں میں کھڑے ہونے کا وقت نہیں یا انہیں پھر اتنا انتظار کرنا اچھا نہیں لگتا تاہم کچھ پیسوں کےعوض وہ قطار میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔

مزید خبریں :