پاکستان
Time 28 جنوری ، 2022

سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا

اسلام آباد: سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کرلیا۔

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہوا جس میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر رائے شماری کرائی گئی جس میں بل کے حق میں  43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی بل پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا، اے این پی کے عمر فاروق کانسی بل کی منظوری کے وقت ایوان سے نکل گئے جب کہ دلاور خان نے حکومت کو ووٹ دیا۔

بل پر رائے شماری کے وقت سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی ایوان سے غیر حاضر رہے۔

بل پر رائے شماری کے بعد سینیٹ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظور کر لیا جس کے بعد سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔

مزید خبریں :