Time 28 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

منی لانڈرنگ انکوائری: حریم شاہ کے 2 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے خط

حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ٹک ٹاکر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے  کے لیے خط لکھ دیا۔

 ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے پاکستان میں 2  بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں ایک کھاتہ بینک آف پنجاب کی لاہور برانچ میں ہے جبکہ دوسرا اکاونٹ حبیب بینک کی کراچی برانچ میں ہے۔

ایف آئی اے حکام نے فضا حسین عرف حریم شاہ کے دونوں بینک اکاؤنٹس انکوائری کی تکمیل تک منجمد کیے جانے  کے لیے متعلقہ حکام کو خط  لکھ دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ  حریم شاہ نے چند دن پہلے لندن پہنچ کرغیرملکی کرنسی کے بنڈلز کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں حریم شاہ کے پاس بھاری غیرملکی کرنسی دیکھی گئی تھی۔

ویڈیو میں حریم شاہ نے کہا کہ تھا کہ وہ یہ رقم پاکستان سے لیکر بیرون ملک گئی ہیں،  ویڈیو میں پاکستانی اداروں کا تمسخر  بھی اڑایا گیا تھا۔ 

بعد ازاں ایف آئی اے نے ویڈیو  کا نوٹس لیتے ہوئے منی لانڈرنگ قانون کے تحت انکوائری شروع کرنے کا اعلان کر دیا تھا تاہم اسی روز حریم شاہ نے اس ویڈیو کو ایک مذاق قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :