کھیل
Time 29 جنوری ، 2022

شعیب ملک فوٹو شوٹ میں مجھ سے ٹپس لیتے تھے: عائشہ عمر

معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور  آل راؤنڈر شعیب ملک ان سے فوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتے تھے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'جشنِ کرکٹ' میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وہ میرے  پرانےدوست بھی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اپنے اور شعیب ملک کے وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ سے متعلق عائشہ عمر نے کہا کہ شعیب کے ساتھ فوٹوشوٹ اچھا رہا، وہ کافی شرمیلے ہیں،شعیب مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتےتھے۔

اس کے علاوہ عائشہ عمر نے دوران پروگرام سیاست پر بھی بات کی اور کہا کہ 80 فیصد لوگوں کاخیال ہے کہ گھبرانے کا وقت ہوگیا ہے۔

اداکارہ نے شریف فیملی کی گلوکارانہ صلاحیتیوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شریف فیملی میں شہباز شریف اچھا گاتےہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مریم نواز نے مقبولیت میں بلاول بھٹو زرداری کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید خبریں :