ویڈیو: شہناز اور سلمان سدھارتھ کی یاد میں ایک دوسرے سے مل کر رو پڑے

بھارت کے نامور رئیلٹی شو بگ باس سیزن 15 کے گرینڈ فنالے کا ایک پرومو سامنے آیا ہے جس میں شو کے میزبان سلمان خان اور  اداکارہ شہناز گل آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کو یاد کر کے رو پڑتے ہیں۔

بگ باس کا فائنل آج اور کل دکھایا جائے گا جس میں شہناز گل اپنے ساتھی اور بگ باس 13 کے فاتح امید وار سدھارتھ شکلا کو خراجِ تحسین پیش کریں گی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شہناز گل کو اداکار سلمان خان اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہیں، شہناز جیسے ہی اسٹیج پر آتی ہیں تو ان کے آنسو چھلک پڑتے ہیں جس پر سلمان فوراً انہیں گلے لگالیتے ہیں۔

بگ باس کے فائنل کا یہ پرومو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس پر صارفین بھی آبدیدہ نظر آئے اور سدھارتھ کے لیے شہناز کی محبت کی مثالیں دیں۔

خیال رہے کہ بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں 2 ستمبر 2021 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے تھے۔

مزید خبریں :