Geo News
Geo News

Time 30 جنوری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر بیٹھے گلوکاری کرتے ویڈیو وائرل

عاطف کی ویڈیو شاہ زیب عباسی نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے
عاطف کی ویڈیو شاہ زیب عباسی نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی آواز کے سحر سے دلوں میں جگہ بنانے والے گلوکار عاطف اسلم کی فٹ پاتھ پر گٹار تھامے گلوکاری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عاطف  اسلم کی ویڈیو شاہ زیب عباسی نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جس میں انھیں طلبا کے درمیان زمین پر بیٹھے گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صارف نے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ اپنے ایک دوست کی سالگرہ کی تقریب کے بعد دوستوں کے ہمراہ یونیورسٹی (LUMS) آئے تو اُنہوں نے یونیورسٹی کے پیومنٹ میں گلوکار کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔

صارف نے مزید لکھا کہ’ اُنہوں نے عاطف اسلم کو بتایا کہ آج اُن کے دوست کی سالگرہ ہے اور درخواست کی کہ اس دوست کے لیے ایک گانا گنگنادیں جس کے بعد گلوکار نے اس درخواست پر برتھ ڈے بوائے سے اس کی عمر پوچھی اور گِٹار لا کر گانا شروع کردیا ‘

صارف کے ویڈیو شیئر کرتے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :