Time 31 جنوری ، 2022
پاکستان

70 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی سمت کو غلط قرار دیدیا، پریشانی کا بھی اظہار

پاکستان کی 70 فیصد عوام نے ملکی معاشی سمت پر  پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

پلس کنسلٹنٹ  نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کر دیا ہے جس میں  70فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی سمت پر  پریشانی کا اظہار کیا  اور معاشی سمت کو  غلط بھی کہا جبکہ  26فیصد نے معاشی سمت کو درست قرار دیا۔

 سروے میں ملک کی مجموعی سمت سے بھی 69 فیصد پاکستانی غیر مطمئن نظر آئے جبکہ ملکی سیاسی سمت پر بھی 66فیصد پاکستانیوں نے اعتراض کیا اور اسے غلط قرار دیا البتہ 29فیصد نے سیاسی سمت کو درست جانا۔

سروے میں  تمام پریشانیوں کے باوجود رواں برس 50 فیصد پاکستانی بہتری کے لیے پُرامید نظر آئے  جبکہ 19فیصدنے نئے سال میں مزید خرابی کا خدشہ ظاہر کیا۔

مزید خبریں :