Time 31 جنوری ، 2022
دلچسپ و عجیب

پھولوں کی مالا گلے میں ڈالنے کے بجائے پھینکی کیوں؟ دلہن کا شادی سے ہی انکار

یاد رہے کہ ہندو رسومات کے تحت دلہا دلہن منڈپ میں ایک دوسرے کو ہار پہناتے ہیں/فائل فوٹو
یاد رہے کہ ہندو رسومات کے تحت دلہا دلہن منڈپ میں ایک دوسرے کو ہار پہناتے ہیں/فائل فوٹو

بھارت میں چھوٹی سے چھوٹی بات پر منڈپ میں ہی دلہن کا شادی سے انکار معمول بنتا جا رہا ہے اور  اپنی نوعیت کا ایک ایسا واقعہ حال ہی میں پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے اوریا ضلع میں دلہن نے منڈپ میں صرف اس لیے شادی سے انکار کر دیا کہ دلہا نے دلہن کے گلے میں مالا ڈالنے کے بجائے اس پر پھینک دیا لہٰذا دلہن نے دلہے کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شادی سے ہی انکار کردیا۔

یاد رہے کہ ہندو رسومات کے تحت دلہا دلہن منڈپ میں ایک دوسرے کو گلے میں ہار(مالا) پہناتے ہیں۔

دلہن کے انکار کے بعد دونوں خاندانوں میں بحث شروع ہوگئی تاہم دلہے کا کہنا تھا کہ اس نے دلہن کی طرف ہار نہیں پھینکا، دلہن کو سمجھانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن دلہن کے انکار پر پولیس نے مداخلت کی اور بالآخر دونوں خاندانوں کے دیے گئے تحائف واپس دلواکر شادی ختم کردی گئی۔

مزید خبریں :