Time 31 جنوری ، 2022
پاکستان

چیف جسٹس گلزار احمد کل اپنی مدت کے آخری روز کس کیس کا فیصلہ سنائیں گے؟

چیف جسٹس گلزار احمد 10 سال بطور سپریم کورٹ جج اور 2 سال 2 ماہ 10 دن بطور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل ریٹائر ہوجائیں گے— فوٹو: فائل
چیف جسٹس گلزار احمد 10 سال بطور سپریم کورٹ جج اور 2 سال 2 ماہ 10 دن بطور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل ریٹائر ہوجائیں گے— فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سندھ میں بلدیاتی اختیارات کے کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمدکل اپنی مدت کے آخری دن متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی درخواست پرفیصلہ سنائیں گے۔

خیال رہے کہ بلدیاتی اختیارات کیلئے  پی ٹی آئی اور  ایم کیو ایم نے 2017 میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست الگ رکھتے ہوئے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 26 اکتوبر 2020 کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کل سنایا جائے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد 10 سال بطور سپریم کورٹ جج اور 2 سال 2 ماہ 10 دن بطور چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کل ریٹائر ہوجائیں گے۔

مزید خبریں :