31 جنوری ، 2022
متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کے خلاف کنگسٹن کراؤن کورٹ میں نفرت انگیز تقریر پر مقدمے کی سماعت کا آج سے آغاز ہوگا۔
بانی متحدہ کے خلاف مقدمے کی سماعت تین ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بانی متحدہ پر 22 اگست 2016 کی متنازع تقریرپر اکتوبر2019 میں دہشتگردی کا مقدمہ بنایا گیا تھا۔
میٹ پولیس کے افسران نےکراچی میں فساد اورنیوزچینلز پرحملوں پرتفتیش کی تھی اور بانی متحدہ کو 11 جون 2019 کو جرائم کی حوصلہ افزائی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بانی ایم کیو ایم نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا اور عدالت میں اپنا دفاع کرنے کا اعلان کردیا۔
بانی متحدہ کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست کو سی پی ایس نے مسترد کردیا تھا۔