01 فروری ، 2022
حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 12 پیسے مہنگا کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کے گھریلوسلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈر کی قیمت 2439 روپے 93 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ جنوری کیلئے ایل پی جی کےاس گھریلوسلنڈرکی قیمت 2320روپے81 پیسے تھی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 206 روپے 77 پیسے ہوگی۔
ایل پی جی کےگھریلوسلنڈرکی قیمت میں اضافے پر عملدرآمد یکم فروری سے ہوگا۔