01 فروری ، 2022
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج اپنی ملازمت سے ریٹائر ہورہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نےآخری کیس موٹروے پولیس اہلکار مقصود احمدکی ملازمت سے متعلق سنا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک بینچ کا حصہ تھے۔
عدالت نے مقصود احمد کی ملازمت برطرفی کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی۔
مقصود احمدکو ذہنی بیماری کے باعث غیر حاضری پر 2015میں موٹروےپولیس سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔