Time 01 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

لوک داستان پر مشتمل کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا نیاگیت 'محرم'

فوٹو بشکریہ کوک اسٹوڈیو
فوٹو بشکریہ کوک اسٹوڈیو

کوک اسٹوڈیو نے اپنے موجودہ سیزن کا چوتھا گیت 'محرم' متعارف کرایا جس میں ایسی مقامی لوک داستاں کا ذکر ہے جس میں ایک پرندہ چاند کے ابدی سفر کی تلاش میں ہوتا ہے لیکن وہ اپنی جانب متوجہ نہیں ہوتا ۔

رواں سال، کوک اسٹوڈیو کی نئی تازگی اور احساس کے ساتھ واپسی ہوئی ہے اور اس کے موجودہ سیزن کے ہر گیت کو لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

اسکے مناظر کی عکس بندی پروڈکشن ڈیزائنر ہاشم علی نے کی جبکہ اسکی آڈیو بھی انہوں نے خود ہی سرانجام دی۔ 

اس  منفردگیت کے باضابطہ افتتاح سے ایک روز قبل اسپاٹیفائی اور کوک اسٹوڈیو کے اشتراک سے ایک منفرد سیشن منعقد ہوا جس میں گیت کی اعلیٰ معیار کی آڈیو پیش کی گئی ۔ 

فوٹو بشکریہ کوک اسٹوڈیو
فوٹو بشکریہ کوک اسٹوڈیو

اس سیشن کو اسپاٹیفائی کے آرٹسٹس اینڈ لیبل پارٹنرشپس لیڈ، خان ایف ایم نے ماڈریٹ کیا جس کے خصوصی مہمانوں میں بشمول کوک اسٹوڈیو کے مشرق وسطیٰ و یوریشیا منیجر ذیشان سکندر، گلوکار اصفر حسین اور گیت کے لئے سیٹ اور ویژیول ڈیزائنر ہاشم علی نے شرکت کی ۔

اس سیزن کے دوران کوک اسٹوڈیو کے تمام گیتوں میں اختیار کردہ طریقہ کار پر اظہار خیال کرتے ہوئے ذیشان سکندر نے کہا کہ جب کوک اسٹوڈیو کی ٹیم اس سیزن کا آغاز کررہی تھی تو اس نے آواز کا تفصیلی جائزہ لیا ، اس میں یہ اہم نہیں تھا کہ کون بڑا گلوکار ہے بلکہ یہ زیادہ اہم تھا کہ اسے قدرتی انداز سے سنا جائے۔ اس وقت ہماری ٹیم کو احساس ہوا کہ لوگ کیا سننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیزن میں پہلے سے کہیں زیادہ ڈیٹا ہم آہنگ ہے تاکہ ٹیم بالکل درست طور پر جان سکے کہ قوم کیا سننا چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کوک اسٹوڈیو نے 14 سال قبل سفر کا آغاز کیا اور اس وقت جو ساؤنڈ تھی اسے پھر تبدیل کرنا پڑا، اس وقت جو لڑکپن میں ہوگا اب وہ اپنی عمر کی تیسری دہائی میں ہوگا۔ اس لئے ٹیم کو یہ جاننے کی ضرورت پیش آئی کہ نوے کی دہائی کے آخر میں پیدا ہونے والی نوجوان نسل کیا سننا چاہتی ہے۔ 

مزید خبریں :