Time 02 فروری ، 2022
دلچسپ و عجیب

ملازمت حاصل کرنے کیلئے امیدوار کا منفرد طریقہ، کمپنی کا منیجز بھی معترف

تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جلد سے جلد نوکری مل جائے —فوٹو: فائل
تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جلد سے جلد نوکری مل جائے —فوٹو: فائل 

ملازمت کے متلاشی ایک نوجوان نے نوکری کیلئے درخواست دینے کا ایک انوکھا طریقہ تلاش کیا جو اس کے حق میں چلا گیا۔

تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہر نوجوان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جلد سے جلد نوکری مل جائے جس کے لیے وہ اپنی CV ( ذاتی معلومات پر مبنی دستاویز) بذریعہ ای میل مختلف کمپنیوں میں بھیجتا ہے ۔

تاہم برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ جوناتھن نے اپنی CV متعلقہ کمپنی تک پہنچانے کیلئے ایک منفرد طریقہ اپنایا۔

رپورٹس کے مطابق جوناتھن نے برطانیہ کے علاقے یارکشائر میں ایک پرنٹنگ کمپنی میں مارکٹنگ کے ڈپارٹمنٹ میں خالی اسامی کیلئے اپنی CV پرنٹ کرواکر کمپنی کے باہر کھڑی گاڑیوں میں ڈال دیں۔

جوناتھن کا یہ منفرد طریقہ کام کرگیا اور کمپنی کے مارکٹنگ منیجر کے ہاتھ اس کی CV لگ گئی اور اسے انٹرویو کیلئے بلا لیا۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بعد میں اعلان کیا کہ 140 درخواست گزاروں میں سے جوناتھن کو نوکری پر رکھ لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی کے مارکٹنگ منیجر کریگ نے ٹوئٹر پر جوناتھن کے ملازمت کی درخواست دینے کے اس منفرد طریقے کی تعریف کی جبکہ پارکنگ  میں موجود گاڑیوں میں اپنی CV ڈالنے کی جوناتھن کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔

ٹوئٹر پر موجود ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے شیشوں پر کچھ رکھ رہا ہے۔

مزید خبریں :