02 فروری ، 2022
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی قوانین کو نسل پرستی کے برابر قرار دے دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز اپنی تقریباً 280 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی ریاست کا سلوک انسانیت کے خلاف جرم ہے اور بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہے۔
انسانی حقوق کے گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم اور تسلط نسل پرستی کے مترادف ہے۔
ایمنسٹی نے کہا کہ اسرائیل نے ایسے قوانین اور طرز عمل کو اپنایا ہے جن کا مقصد فلسطینیوں پر ظالمانہ کنٹرول کا نظام برقرار رکھنا ہے۔
یورپی یونین نے بھی ایمنسٹی کی رپورٹ مصدقہ اور درست قرار دے دی ۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایمنسٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایمنسٹی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹ کا حوالہ دیتی ہے۔