Time 02 فروری ، 2022
پاکستان

84 فیصد پاکستانیوں نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قرار دیدیا

84 فیصد پاکستانیوں نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قرار دے دیا۔

پلس کنسلٹنٹ کے تازہ ترین سروے میں شہریوں نے اپنی رائے دی جس کے مطابق  80 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جب کہ 37 فیصد عوام کی نظر میں کرپشن ملک کا اہم مسئلہ ہے۔

سروے کے مطابق65 فیصد پاکستانی ملک کےخراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت جب کہ 29 فیصد سابقہ حکومتوں کوسمجھتےہیں۔

63 فیصد پاکستانیوں کی نظرمیں حکومت لوٹی گئی ملکی دولت واپس لانےمیں بھی ناکام رہی لیکن ساتھ ہی عوام اپوزیشن کےدعوؤں سےبھی غیرمطمئن دکھائی دی۔

سروے کے مطابق 51 فیصد نےملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کےحوالےکرنےکے اپوزیشن کےالزام کو غلط قرار دے دیا۔

مزید خبریں :