Time 02 فروری ، 2022
کھیل

سلمان بٹ کی تنقید پر سرفراز کا سخت ردعمل سامنے آگیا

سابق کپتان سلمان بٹ کی جانب سے تنقید پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز احمد نے اپنی ٹوئٹ میں سلمان بٹ کا نام لیے بغیر  کہا کہ ’پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والافکسر جب نیت پر بھاشن دے گا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے‘۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سلمان بٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھاکہ سرفراز جو بھی کر رہے ہیں اس سے ان کی اچھی امیج نہیں بن رہی۔

سلمان بٹ نے مزید کہا کہ سرفراز احمد بات نہیں کرتے وہ چیختے ہیں، سرفراز احمد کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کرتے حکم چلاتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں۔

مزید خبریں :