پاکستان
Time 02 فروری ، 2022

نورمقدم قتل کیس، مرکزی ملزم نےآئی جی اسلام آباد کیخلاف درخواست دائر کردی

زیر التوا کیس کے دوران وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے، درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل
زیر التوا کیس کے دوران وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے، درخواست میں استدعا— فوٹو:فائل 

نورمقدم قتل کیس میں شواہد موجود ہونے کی وضاحت جاری کرنے پر مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کے خلاف درخواست دائر کردی۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل سکندر ذوالقرنین کی جانب سے عدالت میں تین نئی درخواستیں دائر کی گئیں۔ 

پہلی درخواست میں استدعاکی گئی کہ زیر التوا کیس کے دوران وضاحت جاری کرنے پر آئی جی اسلام آباد پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے، دوسری درخواست میں کہاگیا کہ مدعی شوکت مقدم نے اپنے بیان میں ایک موبائل نمبر کا ذکر کیاہے، اس کی اونرشپ کی تصدیق کروائی جائے۔

مزکزی ملزم کی جانب سے تیسری درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ جائے وقوعہ کا نقشہ صحیح نہیں، تفتیشی افسر کے نقشہ درست نہ بنانے پر عدالتی کاروائی کی جائے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں مدعی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ پراسیکیوشن کے مؤقف کو ٹھیس نہیں پہنچی، سی سی ٹی وی سے بھی ملزمان کے خلاف مؤقف ثابت ہوا۔

مزید خبریں :