Time 02 فروری ، 2022
دنیا

روس یوکرین کشیدگی: بائیڈن نے مشرقی یورپ میں اضافی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی

روس یوکرین کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر بائیڈن نے مشرقی یورپ میں اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے 2 ہزار امریکی فوجیوں کو پولینڈ اور جرمنی بھیجا جائے گا، اس کے علاوہ امریکی فوج کے ایک ہزار اہلکاروں کو جرمنی سے رومانیہ بھیجا جائےگا۔

امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے آج بیان جاری کیا جائےگا۔

 خیال رہےکہ روس یوکرین صورت حال پرگذشتہ ہفتے ساڑھے 8 ہزار امریکی فوجیوں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان کا کہنا ہےکہ امریکااشتعال انگیز اقدامات اور   یورپ میں کشیدگی بڑھانے سےگریز کرے۔

ترجمان کریملن نے ماسکو میں صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےکہا کہ روس امریکا سکیورٹی مذاکرات کے اگلے مرحلہ کا فوری کوئی منصوبہ نہیں، صدرپیوٹن کسی سے بھی بات کرنےکے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کے پاس امریکا کی جانب سے ممکنہ پابندیوں کو روکنے اور ان کے نتائج کم سےکم کرنےکا منصوبہ ہے۔

مزید خبریں :