03 فروری ، 2022
فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے کیلے کے درخت کے تنے سے پٹ سن کا متبادل دھاگہ تیار کرنے کی تکنیک حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹ سن کی درآمد پر سالانہ 10 ارب روپے کا زرمبادلہ بچایا جا سکے گا، اس فائبر سے تیار کپڑا پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ سستا بھی ہوگا۔
کیلے کے پودے کے بیکار تنے اب کارآمد ہوں گے کیونکہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل کے پروفیسر نے کیلے کے تنوں سے ریشے نکال کر ایسا دھاگہ تیار کر لیا ہے جسے پٹ سن کے متبادل کے طور پر استعمال کر کے سستا "پیکجنگ مٹیریل" اور کپڑا بھی تیار ہو سکے گا۔
ماہرین کے مطابق 70 فیصد کیلے کے تنے اور 30 فیصد فائبر شامل کرکے کپڑا تیار کیا گیا ہے جو نہ صرف سستا بلکہ پائیدار بھی ہو گا۔