قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں تبدیلی

وزارت خزانہ نے تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی کردی جب کہ ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
وزارت خزانہ نے تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی کردی جب کہ ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی بچت اسکیمز کے شرح منافع میں رد و بدل کردیا۔

وزارت خزانہ نے تین سرٹیفکیٹ کی شرح منافع میں کمی کردی جب کہ ایک کی شرح منافع میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بہبود، پینشنرز اور شہدا سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 12.96 سےکم کرکے12.24 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 11.12 فیصد سےکم کرکے 10.40 فیصدکیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 10.80 فیصد سےکم کرکے 10.32 فیصد اور سیونگز  اکاؤنٹ پر شرح منافع 7.25 فیصد سے بڑھا کر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :