Time 04 فروری ، 2022
پاکستان

پشاور ہائیکورٹ کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ مؤخر کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مارچ میں پہاڑی علاقوں میں سردی اور برفباری کے سبب انتخابات ہونا ممکن نہیں لگتا لہٰذا پہاڑی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ رمضان کے بعد کرانےکا شیڈول دے۔

پشاورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے، کے پی حکومت اور محکمہ موسمیات نے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی جاری کیا لیکن اس کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی اقدام نہیں کیا۔

پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے مطابق الیکشن کمیشن اس ضمن میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ زیادہ ترپہاڑی علاقوں میں ہونا ہے۔

ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ درخواست گزارکہتےہیں سردی اوربرفباری کےسبب ووٹرزکا گھرسےنکلنا ممکن نہیں، برف والے علاقوں میں الیکشن عملے کو بھی مشکلات ہوں گی۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونا تھے۔

مزید خبریں :