Time 05 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

ساڑھی پر ٹی شرٹ، حرا مانی کی وائرل تصویر کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہوں مجھے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا پسند ہے: حرامانی /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہوں مجھے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا پسند ہے: حرامانی /فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اداکارہ حرا مانی نے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننے کی وجہ بتائی ہے۔

اداکارہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنیں اور حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں سرمئی رنگ کی ساڑھی پر بلاؤزر کے بجائے ٹی شرٹ پہنے جانے پر گفتگو کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا تھا کہ ڈیزائنر نے مجھے صبح یہ ساڑھی بھیجی تو بلاؤزر کی فٹنگ مجھے ٹھیک نہیں لگی جس کے بعد میں نے اپنے نائٹ ڈریس کی ٹی شرٹ پر ہی یہ ساڑھی پہن لی۔

تاہم اب اس حوالے سے شو میں مانی نے بتایا کہ وہ ٹی شرٹ حرا کی نہیں تھی بلکہ ان کی جم کی ٹی شرٹ تھی جسے حرا نے ساڑھی پر پہنا۔

حرامانی کا کہنا تھا کہ وہ شرٹ مانی کی پرانی شرٹ تھی جب مانی بہت دبلے تھے اور یہ شرٹ غربت کی شرٹ ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہوں مجھے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا پسند ہے۔

مزید خبریں :