Time 05 فروری ، 2022
پاکستان

ایس او پی کا خیال: زرداری، شہباز نے کہنی جب کہ حمزہ اور بلاول نے مکے ملائے

سابق صدر آصف زرداری اور لیگی قیادت کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر استقبال کے وقت کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا جب کہ آصف زرداری اور شہباز شریف نے کہنی کے ساتھ کہنی ملائی۔

فوٹو: پی پی میڈیا سیل
فوٹو: پی پی میڈیا سیل

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز نے ایک دوسرے کے ساتھ مکے ملائے جب کہ آصف زرداری نے سینے پر ہاتھ رکھ کر مریم نواز کو جھک کر سلام کیا، اس دوران مریم نواز کے سوا سب نے ماسک پہنا ہوا تھا۔

فوٹو: پی پی میڈیا سیل
فوٹو: پی پی میڈیا سیل

ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت کے ظہرانے میں آصف زرداری کے لیے کھانا الگ سے ان کا اسٹاف لے کر آیا اور ساتھ ہی ان کی ادویات بھی لائی گئی۔

فوٹو: پی پی میڈیا سیل
فوٹو: پی پی میڈیا سیل

پی پی ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف زرداری کے لیے کھانے میں دال بھی لائی گئی ہے۔


مزید خبریں :