Time 05 فروری ، 2022
پاکستان

بلاول اور مریم کے اختلافات پر صحافیوں کی ن لیگ اور پی پی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ

پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے اختلافات پر صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ 

مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری اور بلاول کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ملاقات کے بعد ہونے والی میڈیا ٹاک میں بلاول اور مریم کے اختلافات سے متعلق صحافیوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ 

اس پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ٹوٹے ہوئے دل مل جاتے ہیں۔

 مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپس کے اختلافات بھلا کر عوام کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں گے، سلیکٹڈ اب گھر جائے گا۔

مزید خبریں :