Time 05 فروری ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک سمیت علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال

فوٹو: @PakPMO
فوٹو: @PakPMO

بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں سی پیک سمیت علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی وفد میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، اسد عمر اور فواد چوہدری شامل تھے۔

ملاقات میں سی پیک سمیت دو طرفہ اقتصادی و تجاری تعلقات  اور علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں وزرائے اعظم نے کشمیر اور افغانستان کی صورت حال پر بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے سرمائی اولمپکس کےکامیاب انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارک باد دی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےاسٹریٹیجک تعلقات خطے میں امن و استحکام کے فروغ کےلیے اہم ہیں،سی پیک کا مختلف شعبوں کی ترقی سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے میں اہم کردار ہے۔

وزیر اعظم نے چینی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

مزید خبریں :