06 فروری ، 2022
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی۔
جیو نیوز کے پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی صدارتی نظام ہونا چاہیے۔
دوسری جانب کامونکی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ صدارتی نظام لانے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
عدم اعتماد کے حوالے سے شفقت محمود نے کہا کہ کہ اپوزیشن کا جمہوری حق ہے جب مرضی عدم اعتماد لے آئے، اپوزیشن تین سال سے عدم اعتماد لانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن کامیاب نہیں ہو سکی۔