Time 06 فروری ، 2022
پاکستان

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کیجانب سے یتیم بچوں کیلئے دعوت ولیمہ کا اہتمام

میری طرف سے دارالشفقت میں دعوت ولیمہ صرف بچوں کیلئے ہے، سعد رضوی کا بیان— فوٹو: سوشل میڈیا
میری طرف سے دارالشفقت میں دعوت ولیمہ صرف بچوں کیلئے ہے، سعد رضوی کا بیان— فوٹو: سوشل میڈیا

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعدرضوی نے یتیم بچوں کیلئے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔

سعد رضوی لاہور میں دارالشفقت پہنچے جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ سعد رضوی کے ہمراہ ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے دارالشفقت میں دعوت ولیمہ صرف بچوں کیلئے ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ دوسری دعوت ولیمہ کا اہتمام میرے چاہنے والوں نےکیا ہے جس میں میں خود بطورمہمان شرکت کروں گا۔

دوسری جانب لاہور کے سبزہ زار گراؤنڈ میں بھی دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعد رضوی رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا نکاح اپنی ماموں کی بیٹی سے ہوا تھا۔

مزید خبریں :