07 فروری ، 2022
سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر اور اداکارہ اریبہ حبیب نے شرکت کی اور مزے مزے کی باتوں کے ساتھ گیمز بھی کھیلے۔
رہنما ن لیگ محمد زبیر نے کہا کہ آج کراچی کنگز کا پی ڈی ایم سے زیادہ برا حال ہے جبکہ انہوں نے انکشاف کیا کہ دل کے عارضے کے بعد نوازشریف نےنہاری اور پائے کھانا چھوڑ دیے ہے۔
ایک سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ ابھی تک تو ایسا ہی لگتا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں جبکہ میں مریم یا شہباز کسی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ نوازشریف، عمران خان سے زیادہ عقلمند ہیں لیکن نوازشریف کو کتابیں پڑھنے کا زیادہ شوق نہیں ہے جبکہ ایک سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ 60فیصد لوگ نوازشریف کو ایک نشہ سمجھتے ہیں۔
اس کے علاوہ اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا کہ عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے، پچھلی حکومتوں نے پانی بجلی چھینی تھی ،یہ لوگ تو گیس بھی لے گئے۔
ایک سوال پر اریبہ حبیب نے کہا کہ انہیں اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا، شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی ۔
اس کے علاوہ 500کی دوڑ میں اداکارہ اریبہ حبیب نے قمر زمان کائرہ کو ہرایا۔