09 فروری ، 2022
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار بھی اسکولوں میں حجاب پرپابندی کیلئے انتہا پسندوں کی حمایت میں آگئے۔
حجاب پرپابندی کامعاملہ بھارتی ریاست کرناٹک سے لے کر مدھیا پردیش کے شہر پڈوچیری تک پھیل گیا جہاں باحجاب طالبات کو اسکول میں داخلےسےروک دیاگیا۔
طالبات کو اسکول میں داخلے سے روکنے پر پڈوچیری ڈائریکٹوریٹ اسکول ایجوکیشن نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب ریاست کے وزیرتعلیم اندر سنگھ نے بھی مسلم طالبات کے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ حجاب یونی فارم کاحصہ نہیں لہٰذا اسکولوں میں حجاب لینے پر پابندی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ روایات پر اسکول کے بجائے گھروں میں عمل ہوناچاہیے، اسکولوں میں یونی فارم ضوابط پرسختی سےعمل درآمد کے لیے کام کررہےہیں۔
وزیر تعلیم کاکہنا تھا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ اس معاملے کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔