پاکستان
Time 09 فروری ، 2022

فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس، نشست خالی قرار

الیکشن کمیشن نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ فیصل واوڈا رکن اسمبلی کی حیثیت سے حاصل تمام مالی مراعات واپس جمع کروائیں اور عوامی عہدہ رکھنے کے دوران حاصل مالی مراعات واپس جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ واوڈا تنخواہیں، ٹی اے ڈی اے، رہائشی اخراجات اور دوسری مراعات واپس جمع کروائیں، واوڈا تمام مالی مراعات دو ماہ کے اندر سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائیں۔

اب الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور فیصل واوڈا کی نشست خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ  2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :