Time 10 فروری ، 2022
کھیل

وزیراعظم کا اسٹیڈیم جاکر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کا امکان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دے رکھی ہے۔ فوٹو: فائل
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دے رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گراؤنڈ جا کر ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون کا فائنل دیکھے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان پی سی بی کے پیٹرن ان چیف بھی ہیں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے وزیر اعظم کو باضابطہ طور پر فائنل دیکھنے کی دعوت بھی دے رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لیے دیگر اہم حکومتی شخصیات کو بھی دعوت دی جائے گی جبکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے نمائندے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :