عامر لیاقت کا اپنی تیسری اہلیہ کے والدین سے رابطہ کیسے ہوا؟

عامر لیاقت 8 1سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔

کسی نے لکھا کہ عامر لیاقت کی جانب سے لڑکی کی کم عمری کو  لے کر ڈینگیں مارنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک عورت کی کتنی کم تر حیثیت ہے۔

عامر لیاقت گذشتہ کئی ہفتوں سے سوشل میڈیا پر اپنی تیسری اہلیہ کے ٹیزر  شیئر کرتے رہے ہیں، انہیں تیسری شادی پر گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مبارکباد دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مثبت اور منفی تبصروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

گذشتہ دنوں عامر لیاقت نے لودھراں کی رہائشی 8 1سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا اور ساتھ چند وڈیوز بھی شیئر کیں۔

عامر لیاقت اپنے سسرال میں نکاح کے بعد گانا گاتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

ایک اور ویڈیو میں وہ لودھراں سے کراچی آتے ہوئے خوشگوار سفر کے لمحات دیکھے جا سکتے  ہیں۔

اس کے علاوہ  ایک ویڈیو جو عامر لیاقت کی اہلیہ نے بنائی ہے، اس میں جوڑے کو اپنے کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے عامر لیاقت کو تیسری اہلیہ کی عمر شو آف کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے لکھا  ’عامر لیاقت کی جانب سے لڑکی کی کم عمری کو لے کر ڈینگیں مارنا اور شو آف کرنا ظاہر کرتا ہے کہ ان کے نزدیک عورت کتنی کم تر حیثیت کی مالک ہے اور وہ انھیں اپنے لیے ٹرافیز اور ایک کارنامہ سمجھتے ہیں۔‘

عامر لیاقت کا اپنی تیسری اہلیہ کے والدین سے  رابطہ کیسے ہوا؟

عامر لیاقت گذشتہ کئی ہفتوں سے اپنی تیسری اہلیہ کے ٹیزر شئیر کر رتےرہے ہیں ۔سیدہ دانیہ کی ٹک ٹاک ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کبھی لکھا کہ ’بس کچھ دن رہ گئے ہیں‘  اور کبھی لکھا کہ coming soon۔

عامر لیاقت کا اپنی تیسری اہلیہ کے والدین سے  رابطہ کیسے ہوا؟

عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبر سے ایک دن قبل ہی عامر لیاقت کی دوسری بیوری سیدہ طوبیٰ  نےسوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد مفاہمت اور صلح کی کوئی گنجائش نہ ہونے پر  انہیں خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرنا پڑا ۔

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ سے عامر لیاقت نے دوسری شادی 2018 میں کی تھی جب طوبیٰ کی عمر 24 سال تھی۔

اس دوران اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان نے  دعویٰ کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی بیوی ہیں، ہانیہ خان نے عامر لیاقت کو منافق بھی قرار دیا تھا اور کہا کہ انہوں نے ان کا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی۔

2020 میں عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ عامر لیاقت نے انہیں چھوڑ دیا ہے اور اب وہ اپنا معاملہ اللہ پر چھورٹی ہیں۔

ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے عامر لیاقت کے دو بچے ہیں جن میں بیٹی دعا اور بیٹا احمد شامل ہیں۔ 

دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاوند پیر ہیں اور پیری مریدی کی وجہ سے عامر لیاقت کا ہم سے رابطہ ہوا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں کو خوش رکھے اور انہیں بے بہا خوشیاں دے۔

عامر لیاقت کا اپنی تیسری اہلیہ کے والدین سے  رابطہ کیسے ہوا؟

نئی دلہن سیدہ دانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ یہ ان کیلئے انتہائی خاص لمحہ ہے، شوہر عامر لیاقت بچپن سے ہی ان کے آئیڈیل ہیں۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے جیو کے پروگرام ’عالم آن لائن‘ سے شہرت حاصل کی اور اس کے بعد رمضان ٹرانسمیشنز  اور گیم شوز کی میزبانی نے انہیں شہرت کی بلندی پر پہنچایا۔

مزید خبریں :