Geo News
Geo News

Time 12 فروری ، 2022
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: خاتون نے ساڑھی کی خاطر بچے کو بیڈ شیٹ کے ذریعےدسویں منزل کی بالکونی سے اتاردیا

سوشل میڈیا پر آئے دن مختلف ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اِن دنوں بھی ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جسے دیکھ کر لوگ خاتون کی لاپرواہی پر حیران پریشان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جہاں دسویں منزل پر مقیم ایک خاتون کی ساڑھی نویں منزل کے گھر کی بالکونی میں جاگری تھی، چونکہ یہ گھر کافی عرصے سے بند تھا تو خاتون کو اپنی ساڑھی واپس لینے کے لیے ایک خطرناک ترکیب سوجھی۔

خاتون نے انتہائی خطرناک قدم اٹھاتے ہوئے بیڈ شیٹ کے ذریعے اپنے بیٹے کو دسویں منزل سے نویں منزل پر نیچے اتارا اور ساڑھی اٹھوالی۔

رپورٹس کے مطابق خاتون کی اس خطرناک حرکت کی ویڈیو قریبی عمارت میں رہائش پذیر افراد نے بنائی جسے انہوں نے بعد میں سوشل میڈیا پر ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے خاتون کی اس حرکت کو بے وقوفی قرار دیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ایک ساڑھی کی خاطر بچے کی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔