پاکستان
Time 13 فروری ، 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب کو میاں چنوں واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش

واقعے میں 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ فوٹو: فائل
 واقعے میں 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب راؤ سردار نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو میاں چنوں واقعے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں سنگین جرائم اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

آئی جی پنجاب کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 120 سے زائد چھاپے مار کر62 مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا، زیر حراست مشبہ افراد میں مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مزید افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے جاری ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید خبریں :