انٹرٹینمنٹ
01 نومبر ، 2012

سشمیتا شادی کریں گی اگلے سال،بس ہے دولہا کا انتظار

سشمیتا شادی کریں گی اگلے سال،بس ہے دولہا کا انتظار

ممبئی…سابقہ ملکہ حسن سشمیتا کہتی ہیں سب کو بہت انتظار کرادیا، آئندہ سال وہ شادی کرلیں گی، کون بنے گاسشمیتا کادلہا؟ ابھی نہیں بتایا۔ بالی وڈ میں شادیوں کاتو جیسے ٹرینڈ ہی چل پڑا ہے۔کرئیر بنانے کے بعد بالی وڈ حسینائیں گھر بسانے کا سوچ رہی ہیں۔ ایش نے شادی کی۔ بیٹی بھی سب کی آنکھوں کاتارا بنی۔ اب بیبو نے بھی چھوٹے نواب کواپناجیون ساتھی بنالیا۔ شاید اسی لیے 36 سالہ سابق ملکہ حسن سشمیتاسین کو بھی خیال آگیا۔سش کہتی ہیں اب وہ کسی کو انتظار نہیں کرائیں اوربس اگلے سال پیا دیس سدھار جائیں گی۔سش کاسابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم سے پریم کا چکر بھی خبروں کی زینت بنا۔لیکن سش کا دلہا کون بنے گا، یہ ابھی صیغہ ء راز ہی ہے۔

مزید خبریں :