Time 13 فروری ، 2022
پاکستان

کراچی میں سیکشن آفیسرز ہی ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کرسکیں گے

ایڈیشنل آئی جی (کراچی پولیس چیف) کراچی غلام نبی میمن نے سیکشن آفیسرز  (ایس او) ٹریفک کو چھوڑ کر ماتحت عملے سے چالان کے اختیارات واپس لے لیے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی زیرصدارت کراچی پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے حکم جاری کیا کہ  اب صرف سیکشن آفیسرز کو ہی چالان کرنے کا اختیار ہوگا اور ماتحت عملہ اب کسی شہری کے چالان کرنےکا مجاز نہیں ہوگا۔

اجلاس میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات پر قابو پانے کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی گئی جب کہ پولیس پیٹرولنگ بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئےکہا گیا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش میں بھی بہتری لائی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ہدایت کی کہ  جرائم کی سرپرستی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہل کاروں کی اسکروٹنی کا عمل جاری رکھا جائے ۔

مزید خبریں :