14 فروری ، 2022
آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و رکن لوک سبھا اسد الدین اویسی نے بھارت میں ان دنوں حجاب سے متعلق چلنے والی بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر اسد الدین اویسی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہیں حجاب کے تنازع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ اگر کوئی لڑکی حجاب پہننے کا فیصلہ کرتی ہے اور اپنے والدین کو اس فیصلے سے آگاہ کرتی ہے تو اس کے والدین بھی اسے اس کے فیصلے سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں حجاب اور نقاب پہننے والی لڑکیاں کالج بھی جائیں گی، ڈاکٹر، کلیکٹر، تاریخ دان اور بزنس مین بھی بنیں گی۔
اسد الدین اویسی نے واضح کیا کہ عوام یاد رکھیں، شاید اس دن تک میں زندہ نہ رہوں لیکن ایک دن حجاب پہننے والی لڑکی بھارت کی وزیراعظم ہوگی۔