Time 14 فروری ، 2022
پاکستان

مبینہ توہین مذہب کے الزام میں قتل کا معاملہ، مزید 6 مرکزی ملزمان گرفتار

خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں قتل ہونے والے ذہنی معذور شخص کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے مختلف کارروائیوں میں شناخت کے بعد مزید 6مرکزی ملزمان کو  گرفتار کرلیا ہے اور اب  تک گرفتار مرکزی ملزمان کی تعداد 21 ہوگئی۔

پنجاب پولیس کے مطابق دستیاب فوٹیجز اور شواہد کی مدد سے مزید ملزمان کی گرفتاری اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

اُدھر پولیس نے مختلف علاقوں سے 128 افرادکوحراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ میاں چنوں میں دوروزقبل ہجوم نے توہین مذہب کاالزام لگاکر ذہنی معذور شخص کو قتل کردیا تھا جس کے بعد 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مشتاق 16 سال سے ذہنی طور پر مفلوج تھا اوراس کا علاج ہو رہا تھا۔

انہوں نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف دلانے کی اپیل کی۔

مزید خبریں :