Time 14 فروری ، 2022
پاکستان

کورونا پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ

16 فروری سے ایسے شہر جہاں مسلسل 3 دن سے زیادہ مثبت کیسوں کی شرح 10 فیصد سے کم ہے وہاں پابندیاں ختم کر دی جائیں گی، ذرائع— فوٹو:فائل
16 فروری سے ایسے شہر جہاں مسلسل 3 دن سے زیادہ مثبت کیسوں کی شرح 10 فیصد سے کم ہے وہاں پابندیاں ختم کر دی جائیں گی، ذرائع— فوٹو:فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی والے شہروں میں 16 فروری سے عائد کورونا پابندیاں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا پھیلاؤ میں کمی والے شہروں اور علاقوں میں پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں، مسلسل تین دن سے زائد 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں سے پابندیوں کا خاتمہ ہو گا، کم پھیلاؤ والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل بحال ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کم شرح والے شہروں میں ایس او پیز کے ساتھ ڈائن ان کی اجازت ہوگی جبکہ ان ڈور تقریبات سمیت دیگر سرمیوں کی اجازت ہو گی۔

اسلام آباد،لاہور اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں جاری کورونا پابندیاں ختم ہو گئیں تاہم کورونا پھیلاؤ والے شہروں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

مزید خبریں :