Time 14 فروری ، 2022
پاکستان

اداکارہ صوفیہ مرزا کی بیٹیوں کی واپسی کا کیس، عدالت نے سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا

اگر عدالت نے ہی ہر حکم دینا ہے تو افسران کی کیا ذمہ داری ہے؟ سپریم کورٹ کے ریمارکس— فوٹو:فائل
اگر عدالت نے ہی ہر حکم دینا ہے تو افسران کی کیا ذمہ داری ہے؟ سپریم کورٹ کے ریمارکس— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت میں 15 فروری کو سیکرٹری خارجہ کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور ایف آئی اے کی رپورٹ جمع کروادی ہے۔ 

ڈائریکٹر مڈل ایسٹ کا کہنا تھاکہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے بچیوں کو واپس لانے کیلئے متحدہ عرب امارات سے متعلقہ حکام کو درخواست کردی ہے، یو اے ای ٹریٹی کے تحت جواب دوماہ کے اندر دیا جائے گا،عدالت جو حکم کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت نے ہی ہر حکم دینا ہے تو افسران کی کیا ذمہ داری ہے؟ کیا ہماری جرات ہے کہ ہم جلد جواب مانگ سکیں؟ ہم تو بڑا کچھ قربان کرتے ہیں،کیا ہماری غلامی میں کچھ کمی آئے گی؟ کتنے سال ہوگئے اور ہم بچیوں کو نہیں لاسکے؟

عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :