پاکستان
Time 15 فروری ، 2022

کابینہ نے آرمڈ فورسز کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے، فوادچوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی، اس میں شبہ نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کا نہیں ہوتا یہ حالات پر منحصر ہوتا ہے۔

فواد کا کہنا تھاکہ یوکرین تنازع کے بعد عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، ہم پاکستان میں کتنی دیر قیمتوں کو بڑھنے سے روک سکتے ہیں ، قیمتیں تو بڑھیں گی اس میں کوئی شبہ نہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ شوگر ایڈوائزری بورڈ سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، این آئی ایچ آر سی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے آرمڈ فورسز کی 15 فیصد تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے 8 روپے تک اضافے کا امکان ہے جس کا اعلان شام میں کیا جائے گا۔

مزید خبریں :