Time 15 فروری ، 2022
پاکستان

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولز معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ کل سے پنجاب کے تمام اسکولز معمول کے شیڈول کےمطابق کھل جائیں گے— فوٹو: فائل
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ کل سے پنجاب کے تمام اسکولز معمول کے شیڈول کےمطابق کھل جائیں گے— فوٹو: فائل

وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے میں تمام اسکولز معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے بیان میں کہا کہ کل سے پنجاب بشمول راولپنڈی کے تمام اسکولز معمول کے شیڈول کےمطابق کھل جائیں گے۔

مرادراس کے مطابق فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا،کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس اوپیز  پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنائے جائیں۔


مزید خبریں :