16 فروری ، 2022
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کےساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مقابلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24رنز سے شکست دی۔
پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 185 رنز بنائے تاہم زلمی کی اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل تنویر اور زلمی کے بیٹر بین کٹنگ میں تلخ کلامی ہوئی۔
بین کٹنگ نے سہیل تنویر کے ایک اوور میں 4 چھکے لگائے اور پہلے نازیبا اشارہ کیا، پھر جملے کسے جس کے بعد دونوں کے درمیان بحث ہوئی۔
تاہم فیلڈ پرموجود امپائر نے آکر معاملہ رفع دفع کرایا ۔
واضح رہے کہ بین کٹنگ اور سہیل تنویر کے درمیان یہ جنگ 2018 میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران شروع ہوئی تھی جب سہیل نے بین کٹنگ کو بولڈ کرکے نازیبا اشارہ کرتے ہوئے مڈل فنگر دکھائی تھی۔